اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت سے متعلق چیف کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ لا اینڈ آرڈر کے قانون پر لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق برباد کردیئے گئے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل نے محرم الحرام کے بعد جلسہ کرنے کی استدعا کردی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ محرم الحرام کے جلوس اور تقاریب چالیسویں تک جاری رہتی ہیں، محرم کے بعد بے شک یہ جلسہ کرلیں، ہم نے تمام تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ شعیب شاہین نے صفحہ 6 پر بقیہ نمبر1
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کاآ ئینی حق ، آپ نے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق برباد کئے :اسلام آباد ہائیکورٹ
Jul 16, 2024