لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے حکومت کی جانب سے خفیہ ایجنسی کو فون کالز ٹیپ کرنے کا اختیار دینے کیخلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر تے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ حکومت کا فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دینا آئین اور عدالتی فیصلے کے منافی ہے اور کسی کا فون ٹیپ کرنے کے لئے عدالتی اجازت کی ضرورت ہے، اس کے بغیر ایسا نہیں کیا جا سکتا۔