سکول پر اسرائیلی نمباری ، 17دلسطینی شہید : برطانیہ کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ 

غزہ؍ لندن (آئی این پی+ این این آئی) صیہونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ نصیرت کیمپ میں پناہ گزینوں کے سکول پر بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید جبکہ 80 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور المغازی پر شدید بمباری کی جبکہ الشاطی کیمپ میں مسجد پر بھی وحشیانہ حملے کیے۔  برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ جلد اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کریں گے۔  برازیل کے صدر ٹوئیزانا سولولا داسلوا نے کہا ہے دنیا غزہ میں ہونے والے لامتناہی قتل عام کے سامنے خاموش نہ رہے۔  سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ کے دورے پر ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے مسئلہ فلسطین پر ہمارا سیاسی مؤقف یکساں ہے۔ فوری جنگ بندی، غزہ تک انسانی امداد پہنچانے پر زور دیتے ہیں۔ سعودی عرب نے زمینی، سمندری، فضائی پلوں کے ذریعہ فلسطینیوں کو خوراک فراہمی کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ دس طیاروں کے ذریعہ 23.5 ٹن خوراک غزہ میں گرانے کی تیاری کر لی گئی۔

ای پیپر دی نیشن