کراچی (سٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بتایا کم و بیش 40ہزار کے قریب دیگر ملکوں سے بوہری کمیونٹی سے وابستہ شخصیات کی سیکیورٹی کو صوبائی سطح پر یقینی بنایا جارہا ہے۔ ابتک80تا 100ڈاکو وں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ ہندو کمیونٹی کے افراد کے اغوا میں ملوث خطرناک ڈاکو امداد عرف اندو بھیو بالآخر جہنم واصل ہوا چار ماہ سے منشیات مافیاز/ڈرگزڈیلرز کیخلاف پولیس آپریشن انتہائی تیزی سے جاری ہے جسکے تحت 300سے زائدملزمان کو گرفتار کیا گیا۔