پاکستانی نژاد جوڑے کا موبائل چوری،پولیس نے چور گرفتار کر لیا  

لاہور(نامہ نگار) پولیس نے کربلا گامے شاہ میں انگلینڈ سے آئی فیملی کا موبائل چوری کرنیوالے چور کوگرفتار کرلیا ہے۔دونوں میاں بیوی انگلینڈ سے کربلا گامے شاہ سلام کیلئے آئے تھے،دوران مجلس نامعلوم چور نے پاکستانی نژاد جوڑے کا موبائل نکال لیا۔ دونوں پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھانہ داتا دربار پہنچ گئے اور موبائل فون چوری کی اطلاع دی۔ داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی اور ملزم کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کرلیا ہے۔میاں بیوی نے داتا دربار پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن