لاہور(نامہ نگار)محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے صدر ڈویژن پولیس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے میں فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کی۔فلیگ مارچ صدر ڈویژن کے تمام ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور رینجرز اور آرمی نے حصہ لیا۔فلیگ مارچ تھانہ گرین ٹاؤن،باگڑیاں ہمدرد چوک، چوہنگ،پی آئی اے روڈ، مین بلیوارڈ،ملتان روڈ،ٹھوکر نیاز بیگ،رائیونڈ روڑ،بھوبتیاں چوک اورٹھوکر نیاز بیگ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔
امن و امان :صدر ڈویژن پولیس و اداروں کا علاقے میں فلیگ مارچ
Jul 16, 2024