لاہور(نامہ نگار)یوم عاشورہ پر 12ہزار سے زائد ریسکیورز تعینات ہوں گے۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیرنے عاشورہ انتظامات کا جائزہ لیا۔12ہزار سے زائد ریسکیور 9 اور 10 محرم کو تعینات ہوں گے۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں 1300 سے زائد ریسکیور تعینات ہوں گے۔عاشورہ انتظامات کیساتھ روٹین ریسکیو آپریشن بھی جاری رہیں گے۔یوم عاشورہ پر 865ایمبولینسیںز،2184 موٹر بائیک،390 فائر اینڈ ریسکیو گاڑیاں تعینات ہوں گی۔پنجاب بھرمیں عاشورہ پر ایک ہزار سے زائد اہم مقامات پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گئیں۔یوم عاشورہ پرریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں محدود کر دی گئیں ہیں۔ایمرجنسی کی صورت میں موبائل،لینڈ لائیں اور پی ٹی سیل سے فوری 1122 ڈائل کریں۔