کاہنہ (نامہ نگار) لیسکو سب ڈویژن کاہنہ کے ایس ڈی او حمزہ چوہدری نے کاہنہ کے علاقہ 50 فٹ روڈ سے بجلی کے 25 k.v ٹرانسفارمر کو چوری کر کے لیجانے والے چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر چوروں سے ساز باز ہو کر معمولی نویت کی دفعات لگوا کر ایف آئی آر درج کروا دی۔ یاد رہے کہ اسی علاقے سے 2022 میں 200kv اور 2023 میں 100 k.v کے ٹرانسفارمر چوری ہو چکے ہیں جن کا تا حال سراغ نہیں لگ سکا۔