لاہور(نامہ نگار)یوم عاشورہ9 اور 10محرم الحرام کے موقع پر ایدھی رضاکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔یوم عاشورہ کے موقع پر شہر بھر میں 350 ایدھی رضاکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ شہر بھر کی مختلف مجالس اور عزاداری کے موقع پر 150 ایدھی ایمبولینس کو تعینات کر دیا گیا۔شہر بھر کے مختلف مقامات پر مرکزی جلوس برامد جن میں ٹھوکر نیاز بیگ ، موری گیٹ ، جعفریہ کالونی ، نجف کالونی ، کھاڑک ، مغل پورہ ، باٹا پور ، پانڈو سٹریٹ ، خیمہ سادات ، امامیہ کالونی ، سادات کالونی ، جلو موڑ ، کالا شاہ کاکو ،نثار حویلی ، گامے شاہ کہ مجالس اور عزاداری کے موقع پر ایدھی رضاکار اور ایدھی پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی حادثے یا ایمرجنسی کی صورت میں ایدھی کنٹرول روم نمبر 115 پر فوری اطلاع کریں۔