لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا عشرہ محرم الحرام کے دوران پنجاب پولیس صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنا رہی ہے اور لاہور سمیت تمام اضلاع میں منعقدہ مجالس اور جلوسوں کو ایس اوپیز کے مطابق بہترین سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ8محرم الحرام کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں 3937 مجالس منعقد اور 1366 عزاداری جلوس برآمدہوئے۔پولیس ٹیموں نے ہائی الرٹ ہوکر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ آٹھویں محرم الحرام کے مقدس پروگراموں کی سکیورٹی پر 54696 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات رہے۔ تمام اضلاع میں منعقدہ 3937 مجالس کی سکیورٹی پر 26 ہزار سے زائد افسران و اہلکار جبکہ 1366 عذاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات رہے۔ ٹریفک پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور والنٹئیر نے بھی مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی فرائض ادا کئے۔ صوبائی دارالحکومت میں 86 جلوس برآمد ہوئے، 416 مجالس منعقد ہوئیں۔جن میں اے کیٹیگری کی 44 مجالس شامل تھیں جن کے سکیورٹی فرائض 08 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے سر انجام دئیے۔
محرم الحرام ،پنجاب پولیس صوبہ بھر میں فول پروف انتظامات یقینی بنا رہی ہے:آئی جی
Jul 16, 2024