لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے آٹھویں محرم کو موری گیٹ سے برآمد ہونے والے شبیہ ذوالجناح جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے جلوس کے روٹ پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی سٹی،ایس پی سول لائنز، ڈی ایس پی اوز ومتعلقہ ایس ایچ اوز موقع پر موجود تھے۔ محمد فیصل کامران نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات بارے استفسار کیا۔