لاہور،فیروزوالہ(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے مصروف عمل ہے اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور جرائم کے قلع قمع کرنے کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں۔ قوانین کی خلاف ورزی، جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔