ژوب(آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔