لاہور(خبر نگار)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سنی اتحاد کونسل کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کا تعلق حکومت مخالف سیاسی جماعت سے ہے، اس کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ یا انکوائری زیر سماعت نہیں ہے، درخواست گزار عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتا ہے، استدعا ہے کہ میرا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔