ڈی آئی خان؍ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) بنوں میں کوہاٹ روڈ پر کینٹ گیٹ کے قریب دھماکے سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ بنوں میں کینٹ گیٹ کے قریب دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی اڑا دی۔ بنوں پولیس کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی مکانات کے شیشے اور دکانوں کے شٹر ٹوٹ گئے۔ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی مکان کی چھت گرنے سے خواتین، بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں لایا گیا اور طبی امداد دی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بنوں کینٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ گزشتہ روز گاڑی میں سوار دہشت گردوں نے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر آئی ڈی دھماکا کر کے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ دہشتگردوں نے بنوں کینٹ کی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر دھماکہ کیا۔ پولیس کے مطابق آٹھ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ موثرکارروائی سے دہشتگردوں کو ایک کونے میں محصور کر دیا گیا۔ علاقہ میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
بنوں کینٹ پر دہشت گردون کا حملہ ناکام ، گیٹ کے قریب دھماکہ ، نواحی امکان کی چھت گرنے سے 8زخمی
Jul 16, 2024