غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور(خبر نگار)اینٹی کرپشن عدالت‘پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی‘ جج صفدر حسین بھٹی نے چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ آخری موقع ہے 29 جولائی کو ملزم عدالت میں پیش ہو، آئندہ سماعت پر پرویز الہٰی سمیت دیگر شریک ملزموں پر فرد جرم عائد ہو گی‘حاضر معافی کی درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ کی پسلیاں فریکچر ہیں، پی ٹی آئی رہنما کو سفر کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن