9 مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی کا  10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے  بانی پی ٹی آئی کیخلاف  9 مئی جلائو گھیرائو کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے واٹس ایپ ویڈیو کال پر بیان  میں 9 مئی کے واقعات کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا۔ عمران نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا مجھ پر بے بنیاد الزامات ہیں، میں 9 مئی کو تو وہاں موجود ہی نہیں تھا،  میرا ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں، میرے گھر پر حملہ کیا گیا، میں نے پر امن احتجاج کا کہا تھا، نو مئی جلاؤ گھیرائو کی جوڈیشل انکوئری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دے رکھی ہے، میں نے چیف جسٹس کو یاد دہانی کرائی ہے ہماری درخواست پر سماعت کریں۔

ای پیپر دی نیشن