پشاور (آئی این پی ) ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی کرنسی سے بھرا پرس حقیقی مالک کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ریلویز کے مطابق ریلویز پولیس کو لیڈیز پرس اٹک خورد ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کی بوگی سے ملا جس میں 370 درہم، 27 ہزار روپے، 5 عدد اے ٹی ایم اور 2 عدد شناختی کارڈز موجود تھے۔ ریلویز پولیس نے خاتون مسافر کو ٹریس کرکے پرس اس کے حوالے کیا۔ خاتون نے ریلویز پولیس کی ایمانداری کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔