گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے کہا ہے کہ امام حسین کی قربانی حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے محرم الحرام مسلمانوں میں ایمان کی تازگی و تجدید کا درس دیتا ہے باطل اور یزیدی قوتوں کے سامنے سر جھکانا نہیں بلکہ اسلام کی سربلندی کیلئے جان دینے سے بھی دریغ نہ کرنے کا نام ہے۔ محرم الحرام ہمیں امن، بھائی چارے، قربانی اور سامراجی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے حضرت امام حسین کی تعلیمات انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں یہ مہینہ ہمیں سیدالشہدا حضرت امام حسین کی راہ حق میں لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں صبر، برداشت اورقربانی کو قیامت تک کیلئے زندہ کردیا ہے،کربلاکے میدان میں حق و باطل کا معرکہ ہمیں ظلم اور بربریت کیخلاف جدوجہد کرنے کا درس دیتا ہے۔