گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء الحق(شیخ فیصل ایوب)اور نائب صدر عادل ندیم نے کہا کہ تمام تر معاشرتی برائیوں اور موجودہ بحرانوں کا حل یہی ہے کہ اسلامی تعلیمات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔کیونکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اوراس میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ محرم الحرام میں تمام سکیورٹی ادارے شہر میں سکیورٹی کے حوالے سے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ امن وامان کی فضاء کو بحال رکھنے میں اپنا بھر پورکردار ادا کر رہے ہیں قوی امید ہے کہ اس میں ہرذمہ دار شہری اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو بھی یقینی بنا رہا ہے ہوگا۔