واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ناقابل فراموش معرکہ تھا: خرم دستگیر 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان،سابق ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ نے کہا ہے کہ فلسفہ شہادت امام حسین دراصل حق بات پر بلا خوف و خطر کھڑے ہو جا نا ہے واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک ناقابل فراموش معرکہ تھا۔ حضرت امام حسین  اور انکے اہل خانہ کی عظیم قربانیوں جیسی مثال پوری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی محرم الحرام آپس میں رواداری ،ایثار،اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔حضرت امام حسین نے ظلم و استبداد کے آگے مصلحت ، مفادات کے بجائے عقیدے کی پختگی اور صبر استقامت کی جو روشن مثال پیش کی وہ آج کائنات کے تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاپنے انتخابی حلقہ تھیڑی سانسی میں امام بارگاہ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ ہمیں فلسفہ شہاد ت امام حسین کو سمجھنے کی کوشش کر نی چاہئے اور اپنی زندگی حق و باطل کے درمیان فرق کرتے ہوئے گزارنی چاہئے ۔بلا خوف و خطر اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر حق بات پر کھڑے ہو جاناہی دراصل فلسفہ  شہادت امام حسین  ہے۔

ای پیپر دی نیشن