ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت )ایڈیشنل چارج پر ایم ڈی واسا نے سکیل 5 کے ٹیوب آپریٹر کو اپنا کار خاص مقرر کر لیا اور لین دین کے تمام اختیارات اس کو سونپ دیئے ۔ کار خاص کو محکمہ کے افسران و ملازمین طنزیہ ڈی ایم ڈی کہہ کر پکارنے لگے ذرائع کے مطابق محکمہ کے افسران و ملازمین نے ایم ڈی سے اعتراض بھی کیا مگر ان کے کان پر جوں تک نہیں رہیں گی بعض ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز چیف سیکرٹری اور کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واسا میں باضابطہ سکیل 20 کہ کسی آفیسر کو ایم ڈی تعینات کیا جائے۔ اس سلسلہ میں سے رابطہ کیا گیا تو وہ سیٹ پر موجود نہیں تھے۔
ایمن آباد : ملازمین و عوامی حلقوں کا ایڈیشنل ایم ڈی واسا کی سیٹ پر گریڈ 20کاافسر تعینات کرنے کا مطالبہ
Jul 16, 2024