حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور معروف مذہبی اسکالر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی کل 10محرم الحرم کو بعد نماز ظہر مرکز اہلسنت دربار خطیب الاسلام کے باہر 50ویں سالانہ عظیم الشان شہادت حضرت سیدنا امام حسین ؓ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔اس سلسلہ میں کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جبکہ سنی تنظیموںنے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مذکورہ کانفرنس جس میں ہزاروںکی تعداد میں عقیدتمند شرکت کرتے ہیں ۔اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔
حافظ آباد:مذہبی سکالر بیرسٹر وسیم الحسن 10محرم کو خطاب کریں
Jul 16, 2024