مخصوص نشستوں کے فیصلے سے جعلی سلطنت کی بنیادیں ہل گئی ہیں: ایس اے حمید 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق مشیر چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس و سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صرف مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم ٹولے کی جعلی سلطنت کی بنیادیں ہل گئی ہیں، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے آنا ابھی باقی ہیں،عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47کی حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے، حکومت کے جعلی نمائندے عدلیہ کیخلاف زہر اگل رہے ہیں، سپریم کورٹ پر حملہ بھی مسلم لیگ ن کے ٹریک ریکارڈ کا حصہ ہے، یہ ٹولہ اقتدار بچانے کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن