گوجرانوالہ:تنظیمات اہل سنت کے زیر اہتمام شان اہل بیت و عظمت صحابہ کانفرنس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )تنظیمات اہل سنت کے زیر اہتمام جامع مسجد نور مدینہ المعروف حاجی عبدالستار والی جگنہ بازار سیالکوٹ روڈ میں شان اہل بیت و عظمت صحابہ کانفرنس منعقد کی گئی۔شرکا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ رفیق مجددی نے کہا کہ امام عالی مقام امام حسین کی حق و صداقت کا پرچم صبح قیامت تک لہراتا رہے گا۔باطل قوتیں یزید کی طرح روز مرتی رہیں گی۔ عالم اسلام کو کفر کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیے۔ مسلمانوں کی دنیا بھر میں رسوائی بے بسی اور لاچارگی تعلیمات مسطفیٰ سے روح گردانی کا نتیجہ ہے اس موقع پر مولانا  امتیاز و دیگر نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہل بیت کی تعلیمات اور زندگیاں قیامت تک اہل ایمان کے لئے بہترین نمونہ ہیں۔ صحابہ کرام نے نہ صرف بہترین انسان معاشرے کی فلاح و بہبود میں حصہ لینے کے لئے کھلی کتاب ہیں۔

 بلکہ بطور حکمران دنیا کے حکمرانوں اور صاحب اقتدار کے لئے بھی بہترین رول ماڈل ہیں۔ عالم اسلام سے لے کر انسانی معاشرے تک پھیلی بے چینی، بے سکونی، انتہا پسندی اور برائیوں کی اصل وجہ خلافت راشدہ سے روح گردانی ہے۔ آج بھی اگر ہم صحابہ کرام اور اہل بیت کے طرز زندگی، طرز حکمرانی، تعلیمات و سیرت پر عمل پیرا ہوں تو دنیا کا کوئی کونہ مشرف بہ اسلام ہونے سے بچ نہیں سکتا۔ پوری دنیا میں اس وقت معاشی بدحالی ہے جس کا سبب ایک اہل مغرب مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ مغرب کی مذہبی شدت پسندی سے  نفرتوں کو عروج اور تقویت ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن