گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ سیمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے چیمبر آف کامرس گوجرانولہ کے صدر شیخ فیصل ایوب سے ملاقات کی۔ملاقات میں حاجی نذیر کمبوہ،زوہیب ناصر بٹ،فاروق احمد،اخلاق احمد چیمہ، حاجی امجد مغل شامل تھے،سیمنٹ ایسوسی ایشن نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے بتایاکہ ہر سیمنٹ ڈیلر اور دکاندار سیمنٹ کا ٹیکس ادا کررہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گاہم پہلے ہی ایڈوانس ٹیکس،انکم ٹیکس،ودہولڈنگ ٹیکس،ٹرن اور ٹیکس جمع کروا رہے ہیں،وفد نے بتایا کہ سیمنٹ ریت بجری والا دکاندار یا ڈیلر اتنا پڑھا لکھا نہیں ہے،لیکن ایف بی آر انکو سیل ٹیکس کیٹگری میں شامل کر کے POSپوائنٹ آف سیل لگانے کیلئے نوٹسز بھیج رہی ہے جو کہ سیمنٹ ریت والے دکاندار کیلئے چلانا ناممکن ہے،لیکن ایف بی آر کے اہلکار دکانداروں کو حراساں کر رہی ہے جس وجہ سے سیمنٹ کے دکاندار اور ڈیلر بہت زیادہ پریشان ہے اور وہ ایسے حالات میں اپنا کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بجٹ 2024-2025میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بہت زیادہ بڑھا دی گئی ہے جو سیمنٹ دکاندار کے پرافٹ سے بہت زیادہ ہے اس پر بھی نظر ثانی کی جائے۔
گوجرانوالہ:سیمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی چیمبر کے صدر سے ملاقات
Jul 16, 2024