گوجرانوالہ:کمانڈنگ آفیسر رینجرز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مرکزی کنٹرول روم کا دورہ 

Jul 16, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمانڈنگ آفیسر رینجرز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ کے ہمراہ عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دفتر میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ضلعی کنٹرول روم اور فیلڈ میں کام کرنے والے افسران اور متعلقہ محکموں کے نمائندے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ وطن عزیز میں امن و امان برقرار رکھا جاسکے ۔کمانڈنگ آفیسر کی ڈیوٹی پر مامور عملہ سے گفتگو، کمانڈنگ آفیسر رینجرز نے کنٹرول روم کے دورہ کے موقع پر کہا کہ مجالس و جلوسوں کے روٹس کی کڑی مانیٹرنگ کے لیے لگائے گئے کیمروں سے مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ فیلڈ میں موجود افسران وعملہ سے مربوط کوارڈینیشن رکھیں۔ کسی بھی صورت شرانگیزی اورامن وامان کو خراب کرنیکی کوشش کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔اور قانون نافد کرنے والے ادارے شرپسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے فوری طورپر نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شبیر حسین بٹ، ایس این اے تنویر عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ میں یکم محرم الحرام سے 10محرم الحرام تک کل مجالس 1680منعقد ہو رہی ہیں اور چھوٹے وبڑے 473جلوس برآمد ہوں گے۔  گوجرانوالہ و وزیرآباد کے 22جلوسوں اور 47مجالس کو ماضی کے واقعات کے تناظر میں حساس قرار دیا گیا ہے اور ان کی خصوصی سیکیورٹی کے علاوہ 337جدید آئی پی کیمروں سے بھی سرویلنس کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں