گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیئر مین ٹریول ایجنسیز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ رانا مدثر نذر خاں ایڈووکیٹ نے کہا سیدناحسن اورسیدناحسین کی پاکیزہ زندگیاں اُمت کی مکمل رہنمائی کرتی ہیں،رسول کریمؐ کے نواسوں نے اللہ کے قرآن اوراپنے ناناجان کے فرامین مقدسہ کا بھرپوردفاع کیا۔ اُمت فروعی اختلافات ختم کرنے اورآپس کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی قرآن وحدیث کومشعل راہ بنائے، حضرت حسن اورحضرت حسین نے ناناجان کی تعلیمات کے عین مطابق زندگی بھر ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا اورزندگی کے کسی موڑپر کبھی صبرکا دامن نہ چھوڑا۔ نانا کے نقش قدم مبارک پرچلتے ہوئے ہمیشہ عقیدہ توحید کاپرچار اور بھرپور دفاع کیا۔ شہدائے کربلا نے امام حسین کی امامت میں قیامت تک حق کا علم بلند کردیا ، شہادتِ حسین کا پیغام یہی ہے کہ ریاست کا نظام شخصی تسلط سے نہیں قرآن و سنت کی بالادستی سے ہی چلایا جائے ۔ میدانِ کربلا کا ابدی پیغام پوری اُمتِ مسلمہ کا اتحاد و اتفاق ہے ۔