گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )عاشورہ محرم الحرام کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ نے صفائی ستھرائی کا خصوصی پلان جاری کردیا۔ 9اور 10محرم الحرام کے روز افسران وعملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہر بھر کے تمام جلوسوں، مجالس کے روٹس اور امام بارگاہوں کے اندر اور اطراف میں صفائی کے بہترین اقدامات اور انتظامات کیے ہیں۔ صفائی آپریشن میں تمام سپروائزری افسران، سنیٹری ورکرز اور کمپنی کی 260گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں تاکہ عزاداران کو مذہبی اور عقیدت و احترام اور مقدس مہینے میں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔چیئرمین کاشف اسماعیل گجر، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ نے(امام بارگاہ قصر بتول، اندرون کھیالی دروازہ بازار، باب الحوائج، جامع امامیہ کھیالی دروازہ)کے روٹس کا خود بھی دورہ کیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر جی ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کا خصوصی پلان جاری
Jul 16, 2024