شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ نے یوم عاشور کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس سے مکمل تعاون یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ محرم الحرام میں پائیدار قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی یقینی بنانے کیلئے مرکزی انجمن تاجران ماضی کی طرح امسال بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا، امجد نذیر بٹ نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر برداشت صلہ رحمی اور امن کا درس دیتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے تمام اختلافات کو ترک کر کے ملک اور شہر میں امن کے قیام کیلئے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں ہر سال کی طرح محرم الحرام خاص طور پر یوم عاشورہ کے دن تاجر برادری ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کرے گی۔