شیخوپورہ: خادم حسین روڈ پر ریڑھیوں کی بھرمار‘ پیدل گزرنا بھی محال 

Jul 16, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یوم عاشور کے جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات ہٹائے جانے کے باعث ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں نے لنڈا بازار کا رخ کر لیا ہے جس کے باعث خادم حسین روڈ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں رہی اور روڈ کے دونوں اطراف ریڑھیوں کی بھرمار ہو گئی ہے جس سے روڈ پر سے پیدل گزرنا بھی محال ہوگیا ہے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جس سے شہر وں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے، مقامی تاجروں اوردکانداروں نے پہلے ہی اپنی دکانوں کے باہر روڈ پر کئی کئی فٹ تک سامان رکھ کراسے بلاک کررکھا ہے اوپر سے ریڑھیوں کی بھرمار کے باعث روڈ کی وسعت مزید کم ہو گئی ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان سے نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں