شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، امجد علی سلطانی سے) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان و دیگر ضلعی افسروں کی زیر نگرانی عوام کو سیوریج کے پچھلے کئی سالوں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے نالوں اور ڈرینز کی صفائی ستھرائی کاسلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سمیت اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر واقع نالوں کی صفائی ستھرائی کرائی جا رہی ہے تاکہ یوم عاشورہ پر ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بارشی پانی کی نکاسی کو بروقت یقینی بنایا جاسکے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ ضلعی افسروںکی زیر نگرانی خالد محمود انڈر پاس، ریلوے لائن، گجرانوالہ روڈ، امام بارگاہ شان حسین سمیت محرم الحرام کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر واقع نالوں اور ڈرینز کی صفائی ستھرائی کا عمل مسلسل جاری ہے ۔