نارنگ منڈی: کروڑ وں مالیت کا اوپن واٹر سپلائی منصوبہ فعال نہ ہوسکا  

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) سابق حکومت کا 45 کروڑ مالیت کا اوپن واٹر سپلائی منصوبہ فعال نہ ہوسکا عوام کے کروڑوں روپے ضائع زیرزمین بچھائی گئی پائپ لائن اور ٹینکیاں فلاپ ہوگئیں نوجوان ٹینکی پر چڑھ کر ٹاک ٹاک بنانے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں صاف پانی کی فراہمی کی غرض سے 45 کروڑ روپے منظور کرائے گئے مگراس کے باوجود عوام کو پینے کاصاف پانی نہیں مل سکا کروڑوں روپے ضائع ہوچکے ہیں شرقی آبادی میں کروڑوں روپے لگا کرٹینکی تو بنا دی گئی مگر عوام کو فائدہ نہ ہو سکا نوجوان اس پر چڑھ کر ٹک ٹاک بناتے ہیں اہل علاقہ کاکہناہے کہ ہمیں بتایاجائے کہ 45 کروڑ روپے کہاں لگائے گئے ہیں ہم آج بھی نالیوں اور گٹروں کی آمیزش والا گندا اور بدبودار پانی پینے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن