شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک پاکستان کے کارکن اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ آمرانہ سوچ ہے ن لیگ اپنے خلاف آنیوالے ایک عدالتی فیصلے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دینا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری مشتاق ورک آ ف کلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت مینڈیٹ چور ہے حکومت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ اور پارٹی کارکنوں کیخلاف ہرغیر قانونی حربہ استعمال کئے ۔ انہوں نے کہاکہ آئے روز بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے حکومت نے پہلے ہی کسانوں کو تباہ کرکے رکھ دیا اب کاشتکار اجناس کی پیداوار سوچ سمجھ کر کریں گے ۔
پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ آمرانہ سوچ ہے: چوہدری مشتاق
Jul 16, 2024