اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ ایس پی صدر کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیافلیگ مارچ میں سینئر افسران سمیت ضلعی پولیس،ٹریفک پولیس،سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے شرکت کی پولیس کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لیے اسلام آباد پولیس کے عزم کا اظہار ہے فلیگ مارچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہواواپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہواڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اورجلوسوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئیگا اسلام آباد کے امن پسند شہریوں سے امید کرتے ہیں کہ امن و امان کو یقینی بنانے میں پولیس اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کرینگے.