اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی دارلحکومت میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج برآمد ہوگا جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے برآمد ہوگا ملکی سیکورٹی صورتحال اور جلوس ہائے یوم عاشورا کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی اور عزاداری ونگ کے مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی میڈیا سے گفتگو کریں گے جلوس سے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں شرکاء کو سرچ کے بعد جلوس میں شرکت کی اجازت دی جائیگی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغرب کے وقت اما بارگاہ اثنا عشری میں آکر اختتام پذیر ہوگا