اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف انجینئرمحمد نعیم جان کو چیف ایگزیکٹو آئیسکو تعینات کر دیا گیا ان کے پیشرو ڈاکٹر محمد امجد خان کنٹریکٹ ملازمت کی مدت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے آئیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دیتے ہوئے چیف انجینئر محمد نعیم جان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو تعینات کر دیا ہے چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان پاور سیکٹر میں کام کا وسیع تجربے رکھتے ہیں اور پیشہ ورانہ اْمور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسرکے طور پر جانے جاتے ہیں آئیسکو افسران نے انکی بطور سربراہ آئیسکو تعیناتی کو ایک خوش آئند فیصلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو محمد نعیم جان کی سربراہی میں آئیسکو کارکردگی کے معیار کو مزید بہتر بنائے گی چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا کہ صارفین کو بہترین کسٹمر سروسز کی فراہمی پر کس قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا اور لائن لاسز میں کمی،بجلی بلز واجبات کی سوفیصد ریکوری، سسٹم اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور بہترین سروسز کی فراہمی کے ذریعے آئیسکو اور صارفین کے مابین دوستانہ اورخوشگوار ماحول قائم کرنا ترجیح ہے۔
چیف انجینئرمحمد نعیم جان چیف ایگزیکٹو آئیسکو تعینات
Jul 16, 2024