رواں سال ضلع بھر میں ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 363مقدمات درج

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)رواں سال ضلع بھر میں ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 363ایف آئی آر درج کرائی گئیں، 716چالان 200 جگہوں کو سیل کیا گیا اور 10 لاکھ 13ہزارجرمانہ کیا گیا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے ضلع  بھر میں متحرک ہیں، ضلع راولپنڈی میں ڈینگی سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 28ہوگئی جبکہ ڈینگی سے متاثرہ  ایک مریض ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ محکمہ صحت، تعلیم، ماحولیات اور دیگر محکموں کی ٹیموں کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کا سلسلہ ضلع بھر میں جاری ہے، ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی طرف سے سپرے بھی کیاجارہا ہے۔انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلے میں سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا رہا ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی  حکام کا کہنا ہے کہ برسات کا موسم ہے جس کے باعث شہری ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن