اب تک 3 لاکھ کاشتکاروں کی کسان کارڈ کے لئے رجسٹریشن ہو چکی، سیکرٹری زراعت پنجاب

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کی رجسٹریشن " پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔اب تک 3 لاکھ کاشتکاروں کی وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کے لیے رجسٹریشن ہو چکی ہے۔یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے  وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کی رجسٹریشن اور اجرا سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے نتائج بڑے حوصلہ افزا ہیں۔اب تک1 لاکھ 21 ہزارکاشتکاروں کی رجسٹریشن کا مکمل ریکارڈ بینک آف پنجاب کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ 2 لاکھ 50 ہزار کسان کارڈزکی مینو فیکچرنگ جاری ہے۔وزیراعلی پنجاب کسان کارڈز کی فائنل پرنٹنگ کا عمل مزید تیز کیا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ یکم اگست تک مزید دو لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ یکم اگست تک مزید دو لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت کی سبسڈی سکیموں اور سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعے پی ایس او کے فلنگ اسٹیشنزسے ڈیزل اور موبل آئل کی خریداری کے لیے میکانزم کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو نزدیکی پی ایس او کے فلنگ اسٹیشنز سے خریداری کی سہولت میسر ہوگی۔ بینک آف پنجاب کے پاس بھی پی ایس اوکے فلنگ اسٹیشنز پر پی او ایس مشین لگانے کا آپشن موجود ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن