محرم الحرام میںضابطہ اخلاق پر عمل کرنے میں ہمارا ہی فائدہ ہے،اظہاربخاری

Jul 16, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) چیئرمین امن کمیٹی سفیر امن معروف مذہب اسکالر علامہ پیر سیداظہار بخاری نے کہا سات محرم کے جلوس پرامن بنانے پر امن کمیٹی کا کردار مثالی رہا۔پولیس و انتظامیہ کے سکیورٹی انتظامات تسلی بخش رہے ۔قیام امن کے لیے بھرپور تعاون پر امن کمیٹی و انتظامیہ کا شکریہ، سیکیورٹی انتظامات اپنی جگہ علما کے اتحاد نے عوام میں اچھا تاثر قائم کیا ۔یوم عاشور میں بھی اگر اسی طرح کے انتظامات کیے گئے تو فتنہ پرست اپنی موت آپ مر جائیں گے مساجد و امام بارگاہوں میں سیکورٹی گارڈ نے اپنے فرائض دلجمی سے انجام دئیے الحمدللہ بہترین سکیورٹی الزامات کے سبب ماہ محرم پر سکون ماحول میں گزر رہا ہے دعا ہے کہ خدا ہمارا ہر انے والا دن اسی طرح پرسکون بنا دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس بی پوٹھوہار ناصر نواز ڈی ایس پی عابد خان ایس ایچ او سکندر نواز سے کیا۔ اظہار بخاری نے کہا محرم الحرام کی ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے میں ہمارا اپنا ہی فائدہ ہو رہا ہے کمیشنر راولپنڈی عامر خٹک ار پی او بابر سرفراز سی پی او سید خالد ھمدانی ڈپٹی کمشنروقار حسن چیمہ ایس پی ناصر نواز جس احسن طریقے سے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں مساجد امام بارگاہوں میں پولیس گارڈ تعینات کیے گئے ہیں جنہوں نے مکمل طور پر مسجد و امام بارگاہ انتظامیہ سے تعاون کیا ۔امن کارواں کے پراثر دوروں نے امن و امان کو یقینی بنایا۔

مزیدخبریں