راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ساتویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیرہو ا، راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے، جلوس میں آنے والے شرکا کو باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جاتی، خواتین کی چیکنگ بذریعہ لیڈی پولیس کرائی گئی،چیئرمین امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا سات محرم کے جلوس پر امن بنانے پر امن کمیٹی کا کردار مثالی رہا، پولیس وضلعی انتظامیہ کے سیکورٹی انتظامات تسلی بخش رہے،علما کے اتحاد نے عوام میں اچھا تاثر قائم کیا،مساجد و امام بارگاہوں میں سیکورٹی گارڈ زنے اپنے فرائض دل جمی سے انجام دیے، اظہار بخاری نے کہامحرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے میں ہمارا اپنا ہی فائدہ ہوا، قیام امن کسی پر احسان نہیں، علما اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہیں۔یہ اتحاد وقت کی نہیں، بلکہ ہر وقت کی اہم ضرورت ہے، جسے پورا سال جاری رہنا چاہیے۔
ساتویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیر
Jul 16, 2024