آر ڈبلیو ایم سی کے دوران ڈیوٹی وفات پاجانیوالے ورکرزکی بیوائوں کیلئے امداد ی چیک

Jul 16, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے دوران ڈیوٹی وفات پاجانیوالے دو صفائی ورکرزکی بیوائوں کو حکومت پنجاب کی طرف سے 50لاکھ اور 30لاکھ روپے کے امداد ی چیک دیئے ہیں،گزشتہ روز ایک تقریب میں سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے صفائی کے فرائض سرانجام دینے والے اپنے ورکرروحت مرحوم کی بیوہ کوحکومت پنجاب کی طرف سے 50لاکھ روپے اور محمد رزاق مرحوم کی بیوہ کو30لاکھ روپے کی امداد کا چیک دیا،اس موقع پرمیونسپل لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا بھی موجود تھے، سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، صفائی کے فرائض سرانجام دینے والے روحت اور محمد رزاق محنتی ورکرتھے،دوران ڈیوٹی انکا انتقال ہو گیا،آج انکی بیواں کو حکومت پنجاب کی طرف سے امدادی چیک دیئے جارہے ہیں،ہم جانتے ہیں ایک قیمتی انسانی جان کا کچھ بھی نعم البدل نہیں ہو سکتا لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ یہ رقم انکے خاندان والوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کریگی،ہم انکے اہل خانہ کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے، صفائی ورکرز کو درپیش تمام مسائل حل کیئے جائینگے،انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں صفائی ورکرز انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں،ہم انکو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور انکے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،انکے،ورثا کا دکھ درد ہمارا دکھ درد ہے،انکے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا،انکے ہر دکھ درد میں شریک ہونگے،مرحومین کی بیواں نے حکومت پنجاب کی طرف سے مالی امداد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہائی مشکور ہیں کہ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب اورراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہمارے ساتھ کھڑی ہے،سی ای او آر ڈبلیو ایم سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ امدادی رقم ہمارے بچوں کی پڑھائی و دیگر ضروریات زندگی کیلئے بہت مددگار ہو گی۔

مزیدخبریں