محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بدھ 17 سے 20جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ بدھ 17سے 19جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ 10محرم الحرام کو ممکنہ مون سون بارشوں کے باعث انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے۔
پنجاب میں 17 سے20 جولائی تک تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات
Jul 16, 2024 | 12:39