لاہور (ادبی رپورٹر) آغا شورش کاشمیری کی شہرہ آفاق کتاب "موت سے واپسی " کا تازہ ایڈیشن شائع ہوگیا۔ یہ غالباً اس کتاب کا آٹھواں ایڈیشن ہے جسے نئی آب و تاب اور سج دھج کے ساتھ معروف اشاعتی ادارے قلم فاؤنڈیشن نے بڑے اہتمام کے ساتھ شائع کیا ہے ایک طویل عرصہ سے اس کتاب کی طلب مسلسل رہی ہے لیکن باوجود ناشر اسے شائع کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اب اس کی اشاعت کے جملہ حقوق قلم فاؤنڈیشن نے حاصل کرلیے ہیں بلکہ آغا شورش (مرحوم) کی تمام کتابیں جن کی تعداد بیس کے لگ بھگ ہے کی نئے سرے سے اشاعت کا بیڑہ علامہ عبدالستار عاصم نے اٹھایا ہے اور کتابوں کو املاء و اغلاط سے پاک کرکے عمدہ کاغذ مضبوط جلد اور جدید تکنیکی انداز میں کتابت، عمدہ پرنٹنگ کے ساتھ مارکیٹ میں ہمہ وقت دستیابی کے عزم کے ساتھ ایک معاہدہ شورش کاشمیری کے صاحبزادگان کے ساتھ کیا ہے اس سلسلے کی یہ پہلی کتاب ہے جبکہ آغا صاحب کی فنِ خطابت بھی اشاعت کے تکمیلی مراحل میں ہے