معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ذیشان عاشق ملک کا ساتویں محرم کے جلوس کا دورہ 

Jul 16, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)معاون خصوصی سیاسی امور وزیراعلی پنجاب ذیشان عاشق ملک نے کی رات گئے ساتویں محرم الحرام کے جلوس  کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مشیر وزیراعلی پنجاب کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے راولپنڈی میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے گئے انتظامات ہر تفصیلی بریفنگ دی۔ ذیشان عاشق ملک راولپنڈی کے مرکزی کنٹرول روم بھی گئے انہوں نے سی سی ٹی کیمرے کی مدد سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ذیشان عاشق ملک نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی ڈویژن میں محرم الحرام کے انتظامات کی نگرانی کر رہا ہوں۔

مزیدخبریں