راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ شاہد ظفر نے لیبر چالان اور کرایہ داری قانو ن کے تحت عائد کردہ جرمانو ں کی رقم میں خورد برد بے ضابطگیوں اور عوامی استحصال کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا، متاثرین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نمائندہ وفد کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیبر چالان اور کرایہ داری جرمانوں کی رقم میں خورد برد و بے ضابطگیوں پر ارباب اختیار کی اس معاملہ میں خاموشی اس بات کا ثبو ت ہے کہ اس کرپشن کو اعلی سطح پر پشت پناہی حاصل ہے،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی اس حوالہ سے راست اقدام اٹھائے گی، سیکر ٹری بار راجہ شاہد ظفرنے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ وہ معاملہ کا نوٹس لیں اور ایک آزاد اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تادیبی کاروائی کروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔