راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حسین مقدسی نے کہا ہے کہ ذکر حسین آزادی و حریت کا درس جاودانی ہے، درس حسینیت بیمار اقوام کیلئے شفا کا درجہ رکھتا ہے استعماری طاقتوں کے ظلم کا شکار ممالک حسینیت کا دامن تھام لیں، شعائر حسینیہ علم ذوالجناح تعزیہ کے سبب آج بھی امام حسین کے پیغام پر تروتازگی ہے،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مطالبہ پر پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عزاداروں کے مسائل کے حل کا اعلان خوش آئند ہے، قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے پیغام وحدت و اخوت کو عام کرتے رہیں گے، عزاداری کے دوران شیعہ سنی یکجہتی کا مظاہرہ لائق تحسین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں انجمن حسینیہ کے زیر اہتمام کلمہ چوک کمال آباد راولپنڈی کینٹ میں شہدائے کربلا کی یاد میں 72تابوت کی برآمدگی کے موقع پر ہزاروں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ حسین مقدسی نے کہا کشمیر و فلسطین میں گولہ و بارود کے سامنے ڈٹے ہوئے نہتے حریت پسند کو حوصلے کربلا کے درس کے سبب سربلند ہیں، کربلا مظلومین کا حوصلہ ہے کربلا آزادی کا سرچشمہ ہے۔
ذکر حسین آزادی و حریت کا درس جاودانی ہے،علامہ حسین مقدسی
Jul 16, 2024