خانوادہ رسولؐ نے دین کی بالا دستی کیلئے سب کچھ قربان کر دیا، حمیرا طارق 

Jul 16, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)عاشورہ محرم حق و باطل کے اس معرکے کی یاد دلاتا ہے جب خانوادہ رسولؐ نے دین حق کی بالا دستی کے لیے تن من دھن قربان کر دیا مگر اسلام میں خلافت کی ملوکیت میں تبدیلی کو قبول نہیں کیانبی کریمؐکے نواسے اور فاطمہ الزہرا کے روشن چراغ حضرت امام حسینؓ  نے سنت نبوی ؐ کی روشنی میں نظام کی اصلاح کے لیے اپنی اور پورے خاندان کی قربانی پیش کر دی مگر اسلامی نظام حکومت میں غلط روایات کو جڑ سے اکھاڑ دیاان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے عاشورہ محرم کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسینؓ کا میدان جنگ میں ڈٹ جانا اس بات کا اعلان تھا کہ مسلمان خلافت کو ختم کرکے ایک انسان کی بادشاہت کسی صورت قبول نہیں کر سکتے عاشورہ محرم ہمیں یہی پیغام یاد دلاتا ہے کہ ہمیں اسلامی نظام حکومت کے قیام کے لیے اسی انداز میں جدوجہد کرنی ہے اورنظام الہیہ کے علاوہ تمام باطل نظریات کو دفن کرنا ہے۔

مزیدخبریں