اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بات فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد اقبال ملک اور سابق صدور زبیر احمد ملک، خالد جاوید اور شیخ طارق صادق نے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن G-10مرکز کے صدر اخلاق عباسی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ آئی سی سی آئی کے رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تاجر برادری کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے برابری کا میدان نہیں مل رہا، کیونکہ پالیسیاں ان کے ان پٹ کے بغیر بنائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر دباؤ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرے اور فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔
تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ،خالد اقبال ملک
Jul 16, 2024