اسلامی یونیورسٹی میں سعودی فنڈ سے قائم کردہ  4کمپیوٹر لیبز کا افتتاح  

Jul 16, 2024

 اسلام آباد(خبرنگار) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے سعودی فنڈ سے فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں قائم کردہ کمپیوٹر لیبز کا افتتاح کر دیا سعودی فنڈ سے بنائی جانے والی ان چار لیبز کو مجموعی طور پر 210 کمپیوٹرز فراہم کیے گئے ہیں جن میں سے دو لیبز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے میل کیمپس میں جبکہ دو خواتین کیمپس میں قائم کی گئی ہیں۔ان لیبز میں مصنوعی ذہانت کی لیب، ایسپائر لیب، ڈیجیٹل فرنٹئر انجینئرنگ لیب اور نیکسٹ جین لیبز شامل ہیں افتتاح کے موقع پر صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ان جدید ترین لیبز کا افتتاح جو کہ سعودی فنڈنگ کے تعاون سے قائم کی گئی ہیں، ہماری کوششوں کو تقویت دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے جس سے تعلیمی ترقی میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے جدید تعلیمی رجحانات کو اپنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے ساتھ جاری تعاون پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا انہوں نے تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے اور موجودہ دور میں آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنانے کی اہمیت پر زور دیا اسٹریٹجک منصوبہ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے چیلنجز سے نمٹنے اور اس کی مسلسل ترقی کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔

مزیدخبریں